لاہور : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے نیب نے زیادتی کی توعدالت جائے،عدلیہ آزاد ہے ،عدالتوں سے اس لیے رجوع نہیں کرتے انہیں پتہ ہےکیس بےبنیاد نہیں ہے ۔


تفصیلات کے مطابق چیرمین نیب کا کہنا ہے کہ 90 فیصد کیسزایسے ہیں جن کو میں جانتا بھی نہیں کیس کس کیخلاف ہے، نیب کرپشن کے خاتمےکی کوشش کرتا ہے توالزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،الزام کسی بھی نوعیت کا ہو نیب نے اپنا کام کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پلی بارگین قانون کے مطابق ہونی ہے، نیب جب پلی بارگین کرتا ہے تو قانون کےمطابق کرتا ہے، پلی بارگین پر بھی تنقید کی جاتی ہے، پلی بارگین کی منظوری عدالت دیتی ہے یہ اختیارہمارے پاس نہیں، پلی بارگین قانون میں موجود ہے ۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ثابت ہو جائے زبردستی پلی بارگین کی توخودکوپیش کرتا ہوں جومرضی سزادیں، پلی بارگین میں ساری چیزوں کو سامنے رکھا جاتا ہے ،پلی بارگین کا قانون دیگر ممالک میں بھی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ 10ارب سے زائد رقوم متاثرین میں تقسیم کرچکےہیں،نیب پر تنقید سے پہلے ان چیزوں کو بھی سامنے رکھیں،یہ نہیں ہو سکتا بیواؤں اور غریبوں کیساتھ لوٹ مار کریں اورنیب ایکشن نہ لے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ تواتر بولنے سےسچ نہیں ہوجاتا،قانونی شہادت میں معیار ترجیح ہوتی ہے، الزام تراشی میں وقت ضائع کرنے کے بجائے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں اور ریلیف لیں ۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل




