جی این این سوشل

علاقائی

پاکستان میں شدید اختلافات کے باوجود آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ‏اتحاد

مظفر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ‎تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار بیرسٹر سلطان کے مقابلے میں مشترکہ امیدوار ‏لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آزاد کشمیرکے صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ 17 اگست کو ‏ہوگی
آزاد کشمیرکے صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ 17 اگست کو ‏ہوگی

ذرائع جی این این کے مطابق پیپلزپارٹی کے وادی نیلم سے رکن اسمبلی میاں عبدالوحید صدارتی امیدوار ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اپنا امیدوارکھڑا کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے امیدوارکو ووٹ دے گی۔

وزارت عظمی ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی اورن لیگ کے ‏امیدوارمشترکہ تھے۔ آزاد کشمیرکے صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ 17 اگست کو ‏ہوگی

تفریح

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر

شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل  ترین سفر

چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔

چین  کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں  لی نامی خاتون سے  شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔

جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔

شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ  'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔

اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ  'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔

زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا،  مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔

زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے،  فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے لیکن 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن بیرون ملک سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے، دیگر ممالک اپنے کام سے کام رکھیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو بہت جگہ ہورہی ہے، کوئی آواز کیوں نہیں اٹھاتا، عافیہ صدیقی کے کیس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تو کوئی خط نہیں لکھا گیا، کیا امریکا کو پاکستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے پاکستان میں کہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے سب ڈرامہ کررہے ہیں، ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے، تاریخ تبدیل ہوئی تو کوئی حیرت نہیں ہوگی، ابھی نومبر میں کال ملی ہے یہ پھر جنوری میں جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال کر مراعات لی جارہی ہیں اور یہ ان کی آخری کال ہے، اسمبلیوں کو مداخلت روکنے کیلیے فرنٹ فٹ پر کردار ادا کرنا ہوگا، بتایا جائے علی امین گنڈاپور آج کیا پیغام لے کر اڈیالہ گئے۔

سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو کوئی اجازت نہیں دی جائے کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، یہ ہماری ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان آج یہاں پر کھڑا ہے، آپ تجاویز دیں، مداخلت برادشت نہیں ہوگی۔ بانی کا سودا کرکے پی ٹی آئی رہنما ریلیف مانگ رہے ہیں، یہ اپنے بانی کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں، پی ٹی آئی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کمارہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو ہی کیوں احتجاج کی کال دی کیوں کہ 25 کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی تاہم 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں مل رہی ہے جب کہ جیسے 26ویں ترمیم آئی ویسے ہی 27ویں ترمیم بھی ٹھوک بجاکر ہوجائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll