پاکستان
پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر
اسلام آباد : پاکستان نے آج زمین سے سطح تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا تربیتی لانچ کیا ہے۔ کامیاب تربیتی لانچ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا ، اس کے علاوہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنا۔
تربیتی لانچ کا مشاہدہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران ، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدان اور انجینئرز نے کیا۔
کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار ، ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے اور فوجیوں کے ذریعہ میدان میں لانچ مشن کی تکمیل کو سراہا۔
صدر ، وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو آج کے لانچ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔
نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ درخواست میں سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔
اس وقت گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔
تجارت
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں تین فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔
میٖڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالرکے قریب رہی، جبکہ عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا، گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
تجارت
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
لک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2623 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف