اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔


صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ طویل سفرکے دوران ہم محنت اور قربانیوں سے چیلنجزمیں سرخروہوئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی ایک ذہین اور بہادرقوم ہے۔ پاکستان کی نمایاں کامیابیاں ہمیں دوسری اقوام سےممتازکرتی ہیں۔ پاکستان کاجوہری طاقت بننابڑی کامیابی ہے۔ جوہری صلاحیتوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔ کورونا وبا کیخلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کوعالمی سطح پرسراہا گیا۔ کورونا کیخلاف کامیابی پرڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے متحد اور پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے کٹھن چیلنجزعبورکیے۔ درپیش مسائل خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط قوم کے طورپر ابھریں گے۔ پاکستان آج اقوام عالم کے درمیان سر اٹھا کرکھڑا ہوسکتا ہے۔ انسداد کورونا اور ماحولیاتی تحفظ بارے پالیسیوں کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کونہیں بھولناچاہیے۔ کشمیری نامساعد حالات میں حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے مغربی سرحدوں پربڑی قربانیاں اور بھاری قیمت چکائی۔ ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے معاشی وسماجی ایجنڈے کی پیروی کیلئے ہم امن چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کی فلاح وبہبوداورخوشحالی پرتوجہ دے رہے ہیں۔ پاکستان کو قابل فخر اور خوشحال اور پرامن ملک بنانے میں اپنا کردارادا کریں۔ آج ہمیں ایمان، اتحاد، تنظیم کےعزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 hours ago



