Advertisement
تجارت

سول ایوی ایشن کا نیا سفر نامہ جاری

لاہور : سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 15th 2021, 12:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سول ایوی ایشن کا نیا سفر نامہ جاری

 

میڈیارپورٹس کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر کے لیے دس ستمبر سے مکمل ویکسی نشین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن  بھی جاری کردیا ہے ۔ سی اےا ے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کی صورت میں ہی اندرون ملک فضائی سفر کرسکیں گے ۔

نوٹفیکیشن کے تحت ایک ڈوز لگانے والے پاکستانی مسافروں کو پہلے دی گئی سفری رعائت دس ستمبر سے واپس لے لی جائیگی ۔

Advertisement