دنیا
ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین مستعفی
کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے بادشاہ السلطان عبداللہ کواستعفیٰ پیش کردیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق محی الدین یاسین نے بادشاہ کو استعفیٰ پیش کردیا ہے تاہم وہ نگران وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین کی قیادت میں کابینہ نے بھی بادشاہ کواستعفیٰ پیش کر دیا۔ملائیشین کابینہ کے مستعفی ہونے کی تصدیق وزیر سائنس جمال الدین نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کی ، ان کا کہنا تھا کہ کئی مہینوں کی سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے استعفیٰ دےدیا ہے ۔
گزشتہ روز موجودہ حکومت کے وزیر محمد ریڈزوان ایم ڈی یوسف نے بتایا تھا کہ محی الدین پیر کو بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ محی الدین یاسین کا 17 ماہ پر محیط دورے اقتدار اُس وقت ختم ہو رہا ہے جب ملائیشیا کو معاشی بدحالی اور کورونا کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ انھیں اقتدار میں لانے کیلئے ساتھ دینے والی جماعت یونائیٹڈ ملایاز نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) پارٹی کا اتحاد توڑنا محی الدین کے وزارت عظمیٰ کے تابوت میں ٹھونکا جانے والا آخری کیل ثابت ہوا۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ اگلی حکومت کسی کی ہو گی ، ملائشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ پر منحصر ہے کہ وہ وبا کے دوران انتخابات کا اعلان کرتے ہیں یا کوئی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔
پاکستان
پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں بحال کر دیں
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی
پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین رابطہ بحال کر دیا، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے بتایا کہ آج جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہے، بولان میل بھی اپنے مقررہ ایام میں ٹائم ٹیبل کے مطابق چلے گی، فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا۔
یاد رہے کہ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس معطل کی تھی۔
9 نومبر بروز ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
ٹیکنالوجی
یورپی یونین نےمیٹا پر84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا
میٹا پر یہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے
یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فیس بک مارکیٹ پلیس تک خودکار رسائی دے کر عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹا پر تقریباً 80 کروڑ یورو (84 کروڑ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔
یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکی ٹیک ٹائٹن نے اپنے پلیٹ فارمز پر اشتہار دینے والے دیگر آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فراہم کرنے والوں پر غیر منصفانہ تجارتی شرائط عائد کرکے اپنی غالب پوزیشن کا بھی غلط استعمال کیا۔
بلاک کی مسابقتی سربراہ مارگریتھ ویسٹیجر نے بیان میں کہا کہ ’یہ یورپی یونین کے عدم اعتماد کے قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ میٹا کو اب اس طرز عمل کو روکنا ہوگا۔‘
میٹا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فیصلے میں آن لائن کلاسیفائیڈ لسٹنگ سروسز کے لیے فروغ پزیر یورپی مارکیٹ کی حقیقتوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔‘
فرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’فیس بک کے صارفین انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا مارکیٹ پلیس کے ساتھ مشغول ہونا ہے یا نہیں، اور بہت سے ایسا نہیں کرتے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ فیس بک مارکیٹ پلیس اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں، اس لیے نہیں کہ انہیں کرنا پڑتا ہے۔‘
27 ممالک کی یورپی یونین کی طرف سے اب تک لگائے گئے 10 سب سے بڑے عدم اعتماد کے جرمانوں میں، یہ حالیہ برسوں میں بلاک کے ریگولیٹر کمیشن کی طرف سے بڑی ٹیک کمپنیوں پر لگائے گئے بھاری جرمانے کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔
دنیا
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
سری لنکن صدر ڈسنائیکے 50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں
کولمبو: سری لنکا میں نئے حکمران کیلئے پارلیمانی ووٹنگ ختم ہوگئی، متعدد اضلاع میں ٹرن آوٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا۔
سری لنکن صدر ڈسنائیکے کو ابتدائی گنتی میں برتری حاصل ہوگئی، پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے 600 سے زائد سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں تھے۔
سری لنکن صدر ڈسنائیکے 50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، حزب اختلاف لیڈر ساجیت پریماداسا تقریباً 30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور صدر رانیل وکرما سنگھے تقریباً 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں حکومت بنانے کیلئے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہیں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا