Advertisement

افراتفری کے بعدکابل ائرپورٹ بند، امریکی فورسز کی ہوائی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

کابل ایئر پورٹ پر افراتفری کے بعد ائرپورٹ بند ، امریکی فوج کی فائرنگ سے پانچ ہلاکتیں، پی آئی اے کا فضائی آپریشن بھی معطل

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 17th 2021, 7:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
افراتفری کے بعدکابل  ائرپورٹ بند، امریکی فورسز کی ہوائی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

برطانوی  خبر رساں ادارے کے مطابق افراتفری کے بعد کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے ، ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان  میں کہا گیا ہے کہ  تمام کمرشل پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔کابل ایئر پورٹ پر تعینات امریکی فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیےہوائی فائرنگ کی تھی۔اطلاعات کے مطابق اس کے بعد ایئر پورٹ پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے نشر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب تین افراد کو زمین پر گرے دیکھا جا سکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق  امریکی فوجیوں نے کابل ایئر پورٹ پر اس وقت فائرنگ کر دی جب ہزاروں شہری افغانستان سے باہر جانے والی فلائٹس پکڑنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے، فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک عینی شاہد  کے مطابق  اس  نے پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ تاہم  یہ واضح نہیں تھا کہ ان افراد کو گولی لگی ہے یا بھگدڑ میں ان کی ہلاکت ہوئی ہے۔

دوسری جانب  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کابل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث کابل آپریشن معطل کر دیا ہے۔

Advertisement
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

  • 17 گھنٹے قبل
پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

  • 2 دن قبل
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

  • ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

  • 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  • 2 دن قبل
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد   انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

  • 17 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

  • 16 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement