اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 95 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3221کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد24 ہزار573ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد11لاکھ05ہزار300ہوگئی ہے ۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ73ہزار 718ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 412افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ13ہزار 379ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 475افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 53ہزار134ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4679افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 31ہزار632کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 335مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد94 ہزار402جبکہ اموات کی تعداد837تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 9 ہزار 442افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ166افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 29ہزار593ہوچکی ہے جبکہ 669افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4291 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ93 ہزار304مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
- 4 hours ago

پاکستانی دفتر خارجہ کا پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پرردعمل
- 7 hours ago

امریکی کانگریس مین جیک برگمین نے دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
- 3 hours ago

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت 6.2 ریکارڈ
- an hour ago

مستونگ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید
- 4 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کا اگلے سال گندم کی کاشت میں بہت بڑی کمی لانے کا اعلان
- 2 hours ago
امریکا کا جنوب مشرقی ایشیا سے سولر پینلز کی درآمد پر 3500 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
- 7 hours ago

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 hours ago

جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس
- 6 hours ago
سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد بڑی کمی
- an hour ago

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مساجد کی تعمیر سے روک دیا
- 5 hours ago

پنجاب میں تمام اسکولوں، کالجوں اور دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
- an hour ago