اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی ہے کہ سینیٹ عمران خان ہی جیتے گا،3مارچ سے اس ملک میں صحیح سیاست شروع ہوگی اور4مارچ سےعمران خان کےسیاسی ستارےعروج پرہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد اسلام آباد کی پولیس کو ماڈرنائزڈ کرنے جارہے ہیں،اسلام آباد پولیس کیلئے 100ہائی پاور بائکس لارہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے سارے ناکے ختم کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم والے آرہے ہیں لیکن ان سے کچھ نہیں ہونے والا،پی ڈی ایم اسلام آبادآناچاہتی ہےتوشوق پوراکرلے،پی ڈی ایم آرام سےآئےجوڈوکراٹےنہیں ہوں گے، لانگ مارچ قانون کے مطابق نہ ہوا تو قانونی کاروائی ہوگی،اگر پی ڈی ایم والے اسلام آباد والوں کو تنگ نہیں کریں گےتو اسلام آباد والے بھی انہیں تنگ نہیں کریں گے،ہمیں امید ہے کہ پی ڈی ایم قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کرلانگ مارچ کریں گے،رمضان کےبعدلانگ مارچ کامشورہ دیاتھا،3مارچ سے اس ملک میں صحیح سیاست شروع ہوگی اور4مارچ سےعمران خان کےسیاسی ستارےعروج پرہوں گے۔ عمران خان سینیٹ الیکشن جیتنےجارہےہیں،اگرکسی کوغلط فہمی ہےتودورکرلے، سینیٹ عمران خان ہی جیتے گا۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نے کہا ہے کہ میں باہر جانے کی درخواست ہی نہیں دے رہی تو اس کو ایشو نہ بنائیں،مریم نواز کا نام تو ویسے ہی ای سی ایل میں ہےاور مریم نوازکانام 2018سےای سی ایل میں ہے،مریم کا نام ای سی ایل میں ہے جس کے باعث انکی درخواست کی کوئی اہمیت نہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرسچن کمیونٹی ایک محب وطن لوگ ہیں،میں نے کرسچن کو بہت قریب سے دیکھا ہے،یہ لوگ بہت نفیس ہوتے ہیں،کبھی آپ نے کرسچن کو دہشت گرد نہیں پایا،میں کوشش کرتا ہوں میں کرسچن کے خوشی میں شامل ہوں، عمران خان کی حکومت لبرل حکومت ہے،ہماری حکومت انتہا پسندی کیخلاف ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہماری حکومت میں کوئی کسی کے مذہب کو نہ چھیڑے، ہماری کوشش ہے کہ سب کو اپنے مذہب کے مطابق عبادت کرنے کی مکمل آزادی ہو جبکہ ہندوستان میں ہر مذہب کے لوگ تنگ ہیں،ہندوستان میں اقلیتیوں کی کوئی عزت نہیں ہے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- an hour ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago


