اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے،الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء کوحکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر رہنماوں نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا،ہم نے اپوزیشن کا پہلے پریشر لیا، نہ آئندہ لیں گے،وزیراعظم ہاوس کا خرچہ 49 فیصد کم کر دیا ہے،ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506 ملین سے کم 243 ملین کیا گیا،لوگوں کو پتا ہونا چاہیے مشکل حالات میں حکومت انکے ساتھ ہے،آج سارے معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں،بڑے عرصے کے بعد لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں واضح ہو رہا ہے۔
اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کو ٹکٹ جاری کرنے پر بھی بات چیت کی گئی جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم این اے ایم پی ایز کے گلے شکوے دور کریں گے،ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی ہے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے ہر ممکن معاونت کی پیش کش
- 5 گھنٹے قبل

ہدایتکار سید نور اور اداکارہ صائمہ نور فلم " ویلکم ٹو پنجاب" دیکھنے سینما پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر
- 5 گھنٹے قبل

کراچی میں شدید بارشیں ،صوبائی حکومت کاکل اسکول بند رکھنے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

40 ملی میٹر سے زائد بارش کی صورت میں صورتحال خراب ہو جاتی ہے، 100 ملی میٹر بارش ہو چکی ، مئیر کراچی
- 8 گھنٹے قبل

کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار
- 5 گھنٹے قبل
مہاراشٹرا میں شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک، ممبئی میں صورتحال خراب
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ سے آزاد بجلی فراہم کریں ، وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

انسداد دہشت گردی ایکٹ آئین اور جمہوریت کے چہرے پر طمانچہ ہے، حافظ حمداللہ
- 8 گھنٹے قبل

مصر کی متنازع ٹک ٹاکر ’یاسمین‘ لڑکا نکلا
- 5 گھنٹے قبل

ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

آذربائیجان کا دفاعی وفد ائیر ہیڈکوارٹرز کے دورے پر، پاک فضائیہ سے ٹریننگ میں دلچسپی
- 7 گھنٹے قبل