کابل : طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ افغانستان کےعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی افغان قوم کا حق تھا اور 20 سال بعد اسے حاصل کیا اور تمام مخالفین کو معافی کرتے ہیں آج کے بعد افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔


طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہم نے عام معافی کا اعلان کرکے سب کو معاف کردیا ہے اسلامی امارت افغانستان آج سے کسی کے ساتھ دشمنی نہیں رکھے گا۔
کابل میں پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کو 20 سال بعد قابض قوتوں سے آزاد کردیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری فتح پوری افغان قوم کی فتح ہے افغانستان کو قبضے سے چڑانا ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔
انہوں نے کہا آزادی ہر قوم کا بنیادی حق ہے اور 20 سال بعد ہم نے افغانستان کو طویل جنگ کے بعد آزاد کردیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہم تمام بین الاقوامی دینا کو یقین دلاتے ہیں افغانستان میں موجود ان کے شہری اور سفارتکاروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت تمام دنیا بشمول خطے کے ممالک کے سب کو یقین دلاتے ہیں کہ افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی نظام کے تشکیل کےلئے مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں پال رہے نہ کسی کو کوئی نقصان پہنچایا جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان مزید کسی جنگ کا میدان نہ بنے۔
طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا کو تسلی دیتے ہے کہ افغانستان کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگا مگر ہم بھی دنیا سے توقع کرتے ہے کہ وہ ہم سے براہ راست بات کرے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ دنیا کو ہم سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق تعلق رکھنا چاہئے تاکہ ہمارے درمیان کوئی سیاسی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 9 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 8 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 گھنٹے قبل




