جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی پہنچ گئے

دبئی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی پہنچ گئے، جہاں وہ چند دن قیام کے بعد 21 اگست کو امریکا روانہ ہونگے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی پہنچ گئے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی پہنچ گئے

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دوروز دبئی میں قیام کریں گےجہاں سےوہ ہفتے کو دبئی سے امریکا جائیں گے،

 بلاول بھٹو زرداری کاامریکا میں قیام تقریباً ایک ہفتہ ہوگا، امریکا میں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کھیل

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلائنڈٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے  نیپال کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان  پر 100 رنز بنا سکی ،101 رنز کا ہدف  پاکستان   نے بغیر کسی نقصان کے 6.3  اوورز میں پورا کرلیا۔  پاکستان کی طرف سے  نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور مین آف دا میچ کے حقدار قرار پائے۔

اس سے قبل  کھیلے گئے ایک دوسرے  میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 53 رنز سے ہرا دیا ، 218 رنز کے تعاقب میں افریقی ٹیم 9 وکٹ پر 164 رنز بنا سکی۔

جبکہ ایک اور میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 12 اوورز میں پورا کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی لاہور میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 28 نومبر کو ایونٹ میں آرام کا دن ہے ،ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 29 نومبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، گلگت، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے،زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔ 

لوگ کلہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے سے صوبے بھر میں ابھی  کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی  قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔ 

وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll