علاقائی
سندھ حکومت نے صوبے بھر کی یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان کردیا
کراچی : سندھ بھر میں سرکاری ونجی جامعات 23 اگست سے کھل رہی ہیں جبکہ طلبہ کی حاضری 50 فیصد تک محدود ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 23 اگست سے سرکاری و نجی جامعات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جامعات میں ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہوگا اور کلاسز میں طلبہ کی متبادل ایام میں 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ صرف ویکسین کروانے والے طلبہ اور عملہ یونیورسٹی آسکے گا جبکہ طلبہ اورعملے کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
علاقائی
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی
سوات، گلگت، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے،زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر جبکہ اس کی شدت 5 اشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔
لوگ کلہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زلزلے سے صوبے بھر میں ابھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پاکستان
پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔
بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
علاقائی
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو دہشت گردی کےمقدمے میں گرفتار کیاگیاہے۔
دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مارگلہ روڈ ناکہ بندی کررکھی تھی کہ رات سوا 2 بجے ایف 10 کی جانب سے آنے والی انتہائی تیز رفتاری گاڑی آئی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو مارنے کی غرض سے ان پر گاڑی چڑھادی۔
ایف آئی آر کے متن کےمطابق گاڑی میں سوار شخص نے باہر نکل کر پولیس کانسٹیبل مدثر کو زد و کوب کیا اور اس سے سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر اہلکاروں پر تان لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کار سوار شخص پر قابو پا لیا جس کی شناخت مطیع اللہ جان کے نام سے ہوئی،
ایف آئی کے مطابق گرفتاری کے وقت مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں پایا گیا، گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ملنے والے سفید شاپر سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا یے کہ مطیع اللہ جان کو ناکے پر گاڑی نہ روکنے، پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی بیریئر پر مارنے، سرکاری ملازمین کو کارسرکار سے روکنے، آئس رکھنے اور راہ گیروں کو خوف و ہراس سے مبتلا کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مطیع اللہ جان کو آج مقامی عدالت میں یش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے صحافیوں نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر درج کی گئی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
علاقائی ایک گھنٹہ پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان