جی این این سوشل

دنیا

مودی کو بڑا جھٹکا ، مقبولیت میں کمی آگئی

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارت میں مقبولیت کم ہونے لگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سروے کے مطابق 69 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے
سروے کے مطابق 69 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق بھارت کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے طور پر بھی نریندر مودی کا گراف نیچے آیا ہے اور مودی کی مقبولیت میں 40 فیصد کمی ہوگئی ہے جو مزید کم ہو کر 24 فیصد پر آگئی۔

سروے کے مطابق اگلے وزیراعظم کے طور پر 11 فیصد نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کی حمایت کی  اور 10 فیصد نے راہول گاندھی کی حمایت کی ہے جبکہ 8 فیصد افراد اردند کجریوال کے حامی نکلے۔

گزشتہ سال نریندرمودی کی مقبولیت 66 فیصد تھی لیکن کورونا وبا کی خراب صورتحال، گرتی معیشت، مہنگائی، اقلیتوں پر مظالم کے بعد مودی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوگئی جو جنوری 2021 میں 38 فیصد پر آگئی تھی اور اب 24 فیصد پر آگئی ہے۔

سروے کے مطابق 36 فیصد افراد نے مودی کی کورونا وبا سے نمٹنے کی پالیسی کو بہتر قرار دیا جبکہ 30 فیصد نے خراب قرار دیا۔ سروے میں 29 فیصد افراد نے سپریم کورٹ میں ایودھیا میں رام مندر سے متعلق فیصلے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

سروے کے مطابق 69 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے جبکہ 17 فیصد افراد نے اپنی نوکری جانے کی شکایت کی۔

دنیا

ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

 

برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے۔
  ولیم ہیگ 50فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر سر فہرست رہے، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں, ولیم ہیگ کنزویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔    

لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں.

خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے,تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل  الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کردی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا، تب ہی ملک میں امن ہوگا، اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔

\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll