کابل: طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔


روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق، افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔
اسی ٹویٹ میں انہوں نے ’’دَ افغانستان اسلامی امارت‘‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کے متنازعہ تسلط کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال ’’نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن‘‘ کی حیثیت سے منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 17 اگست کو ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں اپنی پہلی پریس بریفنگ میں طالبان کے آیندہ کے لائحہ عمل پر کھل کر بات کی تھی جسے خوش آیند قرار دیا جا رہا ہے۔ ترجمان طالبان نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمایندوں کے سخت سے سخت سوالات کے نہایت شستہ اور مدلل جواب دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، طالبان کی اب کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور افغانستان کی سرزمین اب کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سب کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہیں اور کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور باہر نکل کر کام کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ میڈیا بھی آزادانہ طور پر کام کر سکے گا۔
یاد رہے کہ 15 اگست کو طالبان افغان دارالحکومت کابل میں داخل ہو گئے تھے اور ملک کے صدر اشرف غنی قریبی ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے تھے جس پر طالبان نے پر امن طریقے سے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے نیا سیاسی نظام تشکیل دینے کی تیاریاں کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے شروع کر دیے ہیں۔ طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر بھی قطر سے افغانستان پہنچ چکے ہیں جبکہ طالبان رہنما انس حقانی نے افغانستان میں مصالحتی کونسل کے اراکین حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی ہے۔
دوسری جانب چین نے گزشتہ دنوں طالبان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جو بھی حکومت میں آئے، ہم افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ عالمی ردعمل دیکھتے ہوئے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ،بھارت کو جیت کے لیے242 رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد میں نیب افسر پراسرار طور پر جاں بحق،گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
- 6 گھنٹے قبل

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ، معاشی استحکام آچکا ہے ، وزیر خزانہ
- 14 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پاک افغان فورسز میں کشیدگی کے باعث طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند
- 5 گھنٹے قبل

رنز مشین ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے
- ایک گھنٹہ قبل

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کارروائیاں ، 7 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 12 منٹ قبل

دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے،عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازجنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ:خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا،ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے دلہا جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل