جی این این سوشل

علاقائی

مینار پاکستان واقعہ ، ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کیساتھ درست درازی کے واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مینار پاکستان واقعہ ، ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
مینار پاکستان واقعہ ، ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی، خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، لڑکی ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد سے پولیس مجرموں کی تلاش میں مصروف ہے یہاں تک کہ عاشورہ کے فرائض کے باوجود پولیس مجرموں کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے ویڈیو کلپس اور دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب مینار پاکستان پر لڑکی کیساتھ درست درازی کے واقعے کے وقت موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، مینار پاکستان ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ لڑکی عجیب وغریب اشارے کر رہی تھی، لڑکوں نے جب حملہ کیا تو کچھ لڑکوں نے لڑکی کو ہجوم سے باہر بھی نکالااور ٹک ٹاکر کو باہر نکلنے کا موقع ملا۔

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں  احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اٹک میں  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت  مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چوکی لکھانی پر 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے حملہ کردیا، خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ، دستی بموں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا ۔

پولیس کے مطابق 25 سے 30 خوارجی دہشت گرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے تاہم پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی، پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پولیس کی جوابی کاروائی نے دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا، مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے، خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll