Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں توسیع کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں (کل) جمعہ کو توسیع کا اعلان کریں گے، وزیراعظم ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کیلئے خوراک کے4 ٹرکوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 20th 2021, 8:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں توسیع کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک ظہیر عباس کھوکھر وزیراعظم کو پروگرام میں توسیع کے بارے میں بریفنگ دینگے۔ احساس پروگرام کے تحت 5 شہروں میں 12 ٹرکوں کے ذریعے مستحقین کو دو وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

پروگرام کے تجربے کو اب وسعت دے کر مزید7 شہروں میں پھیلایا جائے گا جن میں ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور بھی شامل ہیں، 4 مزید ٹرکوں کی شمولیت کے بعد اس منصوبے میں شامل ٹرکوں کی تعداد 16ہوجائے گی۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ اس سال اکتوبر تک ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کو چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان تک توسیع دی جائے گی جبکہ خوراک کی گاڑیوں کی تعداد 40 تک پہنچ جائے گی۔”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا مقصد مزدوروں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے لوگوں کو مفت خوراک کی فراہمی ہے۔

غریب طبقے کو مفت خوراک کی فراہمی سے انہیں اپنی روزانہ کی کمائی بچا کر اسے اپنے اہل خانہ پر خرچ کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک ٹرک کے ذریعے روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار مستحق افراد کو مخصوص مقامات پر خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ مستحق لوگوں کو ہفتے کے ساتوں دن اور سال کے 365 دن دو وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے ٹرکوں کے باورچی خانے کھانا پکانے کے محفوظ سازو سامان سے لیس ہیں، ٹرک کے کچن سے کھانا تیار کر کے اسے محفوظ طریقے سے مستحق افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد میں اب تک 8 لاکھ 31 ہزار 625 خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ سال رواں کے آغاز میں وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ سال 2021ء میں ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس مقصد کیلئے 10 مارچ کو ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جس کا مقصد راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے مستحقین کو مفت کھانے کی فراہمی تھی۔

اس تجربے کی بنیاد پر اب اس پروگرام کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کیا جا رہا ہے۔ احساس پروگرام کی نگرانی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹرکوں کے آپریشنز کے ذمہ داری پاکستان بیت المال خوراک کی ہے جبکہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ذمے خوراک کی فراہمی ہے۔ پروگرام کو وسعت دینے کی خاطر لوگوں کے عطیات کیلئے وزیراعظم نے ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے فنڈ” قائم کردیا ہے۔ ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کیلئے عوام اپنے عطیات نقد یا کراس چیک کے ذریعے کمرشل بینکوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

عطیات سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ملک بھر کے 15 شہروں میں فیلڈ آفسز میں بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے عطیات پاکستان کے کسی بھی کمرشل بینک میں بینکوں کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے دیئے گئے اکائونٹس میں بھیج سکتے ہیں۔ احساس پروگرام عطیات کیلئے فنڈز کی مینجمنٹ کا طریقہ کار پاورٹی ایلویشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن وضع کررہا ہے تاکہ فنڈز کے استعمال میں شفافیت رکھی جاسکے۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
Advertisement