علاقائی
وہاڑی : موٹرسائیکل بے قابو ہوکر درخت سے ٹکر اگئی، 2افراد جاں بحق
وہاڑی : میلسی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی ۔
جی این این کے مطابق افسوس ناک واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں موٹرسائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ محمد شہزاد اور 4 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، دونوں باپ بیٹا 63 ڈبلیو بی کے رہائشی تھے۔ریسکیوکی جانب سے نعشوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان
اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے
اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔
دنیا
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے ، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے ، اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔
چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جُن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
تفریح
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا، سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے میکرز نے سیزن 2 کا شاندار ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
View this post on Instagram
مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔
لی جونگ جے کے ساتھ، وی ہا جن (ہوانگ جون ہو) اور لی بیونگ ہن (فرنٹ مین) بھی اپنے کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے، سیریز کے میکرز کا دعویٰ ہے کہ سیزن 2 شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی لمحات لائے گا۔
یاد رہے کہ ستمبر میں نیٹ فلکس کی جانب سے رکھے گئے ایک ایونٹ میں اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ایک مختصر جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس میں گی ہن کا نیا مشن دکھایا گیا تھا۔ شائقین کے دلوں پر راج کر کے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کمانے والی اس سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی