لاہور : پاک فضائیہ کے نشان حیدرحاصل کرنیوالے سب سے کم عمر آفیسر راشد منہاس کاآج (جمعہ) 50واں یوم شہادت منایاجارہاہے۔


راشد منہاس 17فروری 1951 کو کراچی کے راجپوت گھرانے میں پیداہوئے اور 13مارچ 1971 ءمیں فضائیہ میں بطور پائلٹ آفیسر اپنی خدمات کا آغاز کیا ۔ جنگ کے موقع پر 20اگست 1971ءکو ٹی تھری ٹرینر کی پرواز میں فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن بھی ان کے ساتھ جہاز میں سوار ہوئے اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس پر ضرب لگائی اورطیارے کا رخ بھارت کی طرف کردیا ، راشد کو اندازہ ہو گیا کہ طیارے کو اغواءکر کے بھارت لے جایا جا رہاہے ۔ انہوں نے فوری طورپر پی اے ایف مسرور بیس پر رابطہ کیا اور طیارے کے اغواءکے متعلق آگاہ کیا۔
اس دوران راشد منہاس اورمطیع الرحمن کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس پر راشد منہاس نے مطیع الرحمن کو اس کے مذموم مقاصد میں ناکام بنانے کیلئے طیارے کا رخ فضا سے زمین کی طرف موڑ دیااور سرحد سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر طیارہ زمین بوس کر دیا۔ اس طرح مادر وطن کے وقار کو بچاتے اور دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاتے راشد منہاس شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے ،ا نہیں بعدازشہادت انکی بہادری کے اعتراف میں اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈنشان حیدردیاگیا۔سب سے کم عمرمیں نشان حیدر پانے وا لے اس قومی ہیروکی بہادری کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راشد منہاس شہید نے عظیم قربانی دی۔ فرض کی ادائیگی کےدوران مادر وطن کےدفاع کو پہلی ترجیح دی ، قومی ہیرونےپاک فضائیہ کی عظیم روایات کو زندہ رکھا۔
On 5Oth Martyrdom anniversary, we remember with reverence, bravery & supreme sacrifice of National Hero Pilot officer Rashid Minhas Shaheed, Nishan-e -Haider. In line of duty, Pilot offr Rashid Minhas lived up to great traditions of Pakistan Air Force defending the motherland.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 19, 2021

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور ان کےشوہر لاہور سے گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان : امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکا،7افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کاپاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن ،مزید 17 خارجی دہشت گردہلاک
- 4 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونامزید سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

سیلز ٹیکس کے حصول کے لیےپی آر اے نے ٹیمیں تشکیل دے دیں
- 4 گھنٹے قبل

دو روزہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن بجلی کی فراہمی منقطع
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اقتصادی بحالی اور تبدیلی کے اہم موڑ پر پہنچ چکا: وزیر خزانہ
- 36 منٹ قبل

پہلگام واقعہ: فلم’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان پر حملے کے لئے بھارتی فوج کو پنجاب سے گزرنے نہیں دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ ساگر ریلوے، عہد رفتہ سے موجودہ خستہ حالی تک۔۔
- 6 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2خطرناک دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل