پاکستان
گوادر: خودکش دھماکہ میں 2 بچے ہلاک ،ایک چینی باشندہ زخمی
گوادر: بلوچ وارڈ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک چینی باشندہ زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر شہر میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ بلوچ وارڈ گوادر ایکسپریس وے کے قریب ہوا ہے۔دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ ایک غیر ملکی انجینئر سمیت تین افرادزخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں : لاہور میں خاتون سےدست درازی کا ایک اور واقعہ
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کے بعد شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہخوانی نے چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔
Strongly condemn suicide attack on Chinese nationals Vehicle in #Gwadar.
— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) August 20, 2021
2 children died who were playing nearby & one Chinese sustained minor injuries.
3 persons injured including driver
Police & CTD teams are on the crime scene.
Investiga launched.
Innocent Children,Afsos
خیال رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ سرینہ چوک پر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 18 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سرینا چوک کے قریب دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان
پی ٹی آئی چیئرمین بنائے جانےوالی خبر پر اسد قیصر نے خبر کی تردیدکر دی
اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
اسد قیصر نے خبر کی تردید کر دی ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے تاحال ایسی کسی چیز کے بارے آگاہ نہیں کیا گیا ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش ہیں کہ فائنل کال کی ناکامی پرعمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیاہے،تاہم ابھی کسی بھی نے افواہوں کی تصدیق نہیں کی۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےپاکستان کو 500 ملین ڈالر کا قرض موصول
رقم موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی، اسٹیٹ بینک
سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالرکی آمد سے رواں ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔
تفریح
ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں
سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کی
ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں ۔
سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر مداحوں کو دیتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری ماں، ہماری زندگی کی خوشی اور فخر اس دنیا کو چھوڑ گئیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میری ماں نے دل کی گہرائیوں سے پیار کیا اور ہر اس شخص کو بہت یاد کیا جو انہیں جانتا تھا اور جن کی زندگی کو انہوں نے چھوا تھا۔
معروف اداکارہ نے لکھا کہ ناقابل فراموش ، مشکل کارڈز کے سامنے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا ، انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ملکہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ