جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹوئٹر کا  غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف
ٹوئٹر کا غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے  " رپورٹ ٹوئٹ " کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، جس کا مقصدعالمی وباء کورونا اور دوسرے اہم معاملات اور موضوعات سے متعلق غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ   ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  غلط معلومات  کا سد باب کرنے کیلئے  نیا فیچر" رپوٹ ٹوئٹ "  متعارف کروایا گیا ہے جس کا مقصد  صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے، تاہم یہ نیا فیچر  ابتدائی طور پر امریکا، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ  اس سے قبل ٹوئٹر نے پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنے والا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین کو 5 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی ٹوئٹ کو درست کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

پاکستان

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

مشترکہ قرارداد صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے، سکیورٹی فورسز کو عوام سے لڑانے کی کوشش کی، ایک وزیراعلیٰ کی وفاق اور فیڈریشن کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائے۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی رانامحمد فیاض نےپی ٹی آئی پرپابندی کی قراردادسیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی جس میں تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ کچھ عرصے سے سیاست کی آڑ میں ایک انتشار پسند گروہ سماجی روایات کی مکمل طور پردھجیاں بکھیر رہا ہے۔ انتشاری ٹولے نے وطن عزیز اور اس کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف بھیانک سازش کی ۔اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ملک میں خانہ جنگی کرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اس انتشاری ٹولے پر جو ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے فی الفور پابندی عائد کی جائے، تاکہ آئندہ کوئی فرد یا گروہ ایسی گھناؤنی سازش کا سوچنے سے بھی گریز کرے۔ 

قرار داد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ قرار داد پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے تجاوز

اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 446 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے تجاوز

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے،100 انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آخری روز صبح سویرے ہی تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 446 پوائنٹس پر پہنچ گیا، کاروبار کے دوران ایک وقت میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 653 پوائنٹس پر بھی گیا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 813 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 28 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار 917 روپے مالیت کے 55 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار 638 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll