جی این این سوشل

پاکستان

پی ڈی ایم کے نام سےکرپٹ الائنس کی تدفین ہو چکی ہے: ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا عوام کے مسائل نہیں اپنی کرپشن بچانا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم کے نام سےکرپٹ الائنس کی تدفین ہو چکی ہے: ڈاکٹر شہباز گِل
پی ڈی ایم کے نام سےکرپٹ الائنس کی تدفین ہو چکی ہے: ڈاکٹر شہباز گِل

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے یہ بے یارو مددگار کسی مسیحا کے منتظر ہیں، چوری کا مال بچانے کے لیے ان کی ساری امیدوں پر پانی پھر چکاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی موجودہ حالت ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کی سی ہے، کرپٹ الائنس ہاری ہوئی بازی میں مزید رسوا ہونے کیلئے تیار رہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ہر عمل"خدمت خلق"کے جذبے سے سرشار ریاستِ مدینہ کی جانب ایک قدم ہے،تمام معاشی، اقتصادی اور بیرونی معاملات عمران خان کی قیادت میں حل کیئے گئے ہیں۔

پاکستان

وزیر اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر  اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہا ہے، وزیراعلی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا کر ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلی کی برطرفی کا حکم دے کر درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کہ گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔ 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان

وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے  اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے باعث جڑواں شہروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی  اضلاع میں پیر منگل اور بدھ کی چھٹی  کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث اسلام آباد اور  راولپنڈی میں 3 روز کی تعطیل  ہو گی۔ 

کابینہ ڈویژن نے 14، 15، 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری  کیا ہے ،کانفرنس کے انعقاد میں سہولت کے لیے جڑواں شہروں میں 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے  اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll