جی این این سوشل

پاکستان

سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید : آئی ایس پی آر

بلوچستان :آئی ایس پی آر کے مطابق توبو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، پاک فوج کا کیپٹن کاشف آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کی گاڑی   بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،دھماکے میں  کیپٹن کاشف شہید : آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،دھماکے میں کیپٹن کاشف شہید : آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )  کے مطابق بلوچستان کے علاقے توبو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی   بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا کیپٹن کاشف آئی ای ڈی دھماکہ میں شہید ہوگیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے خضدار پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب  سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے بویا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے،علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

کھیل

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت 
 کی پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔


ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کیجانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منبیہ علی17اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14رنز بنائے، بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے3 وکٹیں لیں۔


پاکستان کیجانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پرپورا کرلیا، بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے، سمریتی مندھانا7اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔


پاکستان کی فاطمہ ثنا نے2وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ لی،بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کو کس بات کا خوف ہے  ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

 وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مصافحہ کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے نعرے بازی بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملی ، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ہے ، سب کا ملک ہے ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا ، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا ، باقاعدہ پلاننگ سے ہم پر حملہ کیا گیا، ہم نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ، ہمیں مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت ملی ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی ، موجودہ اسمبلی میں چھ بندے ایسے نہیں جو الیکشن جیت کر آئے ہوں ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جو مشکل حالات میں بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام پہنچے جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پولیس ٗ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری املاک پر تشدد حملوں کے منصوبہ سازوں ٗسہولت کاروں ٗ ترغیب دینے والوں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے آج(اتوارکو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک پر تشدد مظاہرین کے خلاف دس ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ایک سو اکیس افغان باشندوں سمیت آٹھ سو 78 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس شرانگیزی کی قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ جب کہ گولیاں آنسوں گیس کے گولے اور سرکاری اور نجی ہتھیار برآمد ہوئے۔

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پولیس یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں۔

تاہم انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کیلئے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll