جی این این سوشل

پاکستان

کسی بنچ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی بنچ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے، ازخودنوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کسی بنچ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ
کسی بنچ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق   ازخودنوٹس لینے کے طریقہ کار کے کیس میں  سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ   شدہ فیصلہ سنا دیا ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔سپریم کورٹ نے 20 اگست کو دو رکنی بینچ کی طرف سے جاری حکم واپس لے لیا ہے۔سپریم کورٹ نے صحافیوں کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دی ہیں ، صحافیوں کی درخواست کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ  کسی بنچ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے، بینچ چیف جسٹس کونوٹس لینے کی سفارش کرسکتا ہے ، صحافیوں کی درخواست کا کیا کرنا ہے فیصلہ چیف جسٹس کرینگے، ازخودنوٹس کا اختیارصرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں۔

سپریمکورٹ نے کہا ہے کہ  بنچز کی جانب سے لئے گئے تمام نوٹسز پر سماعت معمول کے مطابق ہوگی،بنچز کے نوٹسز پر سماعت چیف جسٹس کے تشکیل کردہ بنچ ہی کرینگے، کوئی بنچ ازخود کسی کو طلب کر سکتا ہے نہ رپورٹ منگوا سکتا ہے، ازخودنوٹس کا اختیار استعمال کرنے کیلئے چیف جسٹس کی منظوری لازمی ہوگی۔

پاکستان

حکومت کی انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، وکیل درخواست گزار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی  انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24 گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔

وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے، ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے سوال کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے  بھی ملک میں  جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔

’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس  میں  اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ  نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ  ایکشن تھرلر پر مبنی  ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح  پرچار دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد  دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان

بڑے پیمانے پرتباہی اور  ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان

اسپین میں ہونے والی  طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب  کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اسپین کے  مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بڑے پیمانے پرتباہی اور  ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے۔  جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی  وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll