جی این این سوشل

دنیا

طالبان کا افغانستان میں ایک بار پھر موسیقی پر پابندی کا اعلان

کابل: افغان طالبان نے افغانستان میں ایک بار پھر موسیقی پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طالبان کا افغانستان میں ایک بار پھر موسیقی پر پابندی کا اعلان
طالبان کا افغانستان میں ایک بار پھر موسیقی پر پابندی کا اعلان

طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے  غیر ملکی میڈیا کو  بتایا کہ اسلام میں موسیقی حرام ہے۔  ہمیں امید ہے کہ ہم لوگوں کو مجبور کرنے کے بجائے انھیں ایسی چیزیں ترک کرنے پر آمادہ کر لیں گے۔

مزید پڑھیں :کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ،13 افراد ہلاک

ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے لوگوں کے خدشات بےبنیاد ہیں۔خواتین کو گھروں میں رہنے یا برقے پہننے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ سفر کے دوران مرد کے ساتھ ہونے کی شرط صرف تین روز یا اس سے زیادہ کے سفر کے لیے ہے،خواتین جلد اپنے معمول کے کاموں پر واپس آ سکیں گی۔

دنیا

اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان

بڑے پیمانے پرتباہی اور  ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان

اسپین میں ہونے والی  طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب  کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اسپین کے  مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بڑے پیمانے پرتباہی اور  ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے۔  جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی  وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل

شاداب خان کا کہنا ہے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا  کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا  کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ نا ز آل راونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ محمد  رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی،  میری خواہش ہے کہ  بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

 اس سے قبل ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا جبکہ  سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

شوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے،بھائی کا بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا  مبینہ تشدد

پولیس حکام  کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس پر تھانہ ڈیفنس سی سے  پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے۔ اس نے آج بھی میری بہن کو بری طرح  مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے  اداکارہ نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔

یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،مگر  شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا،اور وہ کچح عرصے سے اپنا  ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll