جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ ، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کاسلیمانکی آمدپرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالدضیانےاستقبال کیا۔ آرمی چیف  کو آپریشنز تیاریوں کےحوالے سے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہاہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےبہاولنگرگیریژن کابھی دورہ کیا،آرمی چیف نےہیوی میکنائزڈبریگیڈکےجوانوں کی جنگی مشقیں بھی دیکھیں، آرمی چیف نےجوانوں کی تربیتی،حربی تیاریوں اورصلاحیتوں پراظہاراطمینان بھی کیا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بڑےپیمانےپرخطرےسےنمٹنےکیلئےصلاحیتوں کومزیدنکھارناچاہیے۔

جرم

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے  اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتایاکہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ چار ماہ میں کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے۔

پھول نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہا کسانوں کو یقین دلاتی ہوں کہ جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا۔ گندم خریدنے میں کرپشن کے بازار گرم ہو جایا کرتے تھے، میں نے وہ راستہ بند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے کچھ ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو بدل دیں گے۔ نواز شریف نے کہا تھا لوگوں کی پریشانیاں کم کروں گا، مہنگائی بڑھ جائے تو کم کرنا آسان نہیں ہوتا، عوام کو سستی روٹی پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کنٹینرز کو بھی صحت کی سہولیات کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  300 رورل ہیلتھ سینٹر نئے بنارہے ہیں، تمام صحت مراکز جدید صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ دو ماہ میں دیہی مرکز صحت فعال کردیا ہے،پنجاب کے شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے  آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا۔

گوگل کی جانب سے لکھ کر ویڈیو تیار کرنے والا (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویو (Veo) نامی ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ٹول بہترین اے ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت درپیش نہیں ہوگی بلکہ ویڈیو تیار کرنے کے بعد بھی اس کے مختلف حصوں کی لکھ کر ترمیم کی جاسکے گی۔مگرویو ٹول کے لیے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل اوپن اے آئی کمپنی ’SORA‘ نام کا تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول متعارف کروایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll