جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

فیس بک رواں سال ڈیجیٹل والٹ نووی لانچ کرنے کیلئے تیار

واشنگٹن: فیس بک ایک ڈیجیٹل والٹ نووی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو صارفین کو کرپٹو کرنسی جمع کرنے دے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیس بک رواں سال ڈیجیٹل والٹ نووی   لانچ کرنے کیلئے تیار
فیس بک رواں سال ڈیجیٹل والٹ نووی لانچ کرنے کیلئے تیار

فیس بک کے کرپٹو یونٹ کے سربراہ ڈیوڈ مارکس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کمپنی کے بڑے عہدیدار اس سال نووی نامی ڈیجیٹل والٹ کو لانچ کرنے کے لیے کافی پرعزم  ہیں۔

مارکس نے کہا کہ وہ نووی کوڈائم  کے ساتھ جاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں  ڈائم   ڈالر سے منسلک ایک ڈیجیٹل کرنسی جسے کمپنی بنا رہی ہے، لیکن ڈائم  کا وقت غیر یقینی ہے۔

2019 میں فیس بک نے کہا کہ وہ ایک کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جسے اس وقت لبرا کہا جاتا تھا۔ تاہم اس پروجیکٹ کو سیکورٹی اورقابل اعتماد ہونے سے متعلق   خدشات پر ریگولیٹری مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

دسمبر 2020 میں لبرا نے اپنا نام بدل کر ڈائم  رکھ دیا اور اسٹریٹجک تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر سوئٹزرلینڈ سے امریکہ منتقل ہو گیا۔

دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  اپنے عہدے سے مستعفی

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرنا تھا،ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا،استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئرسول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیےگئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیٹس    فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی  و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اور پولیو سے پاک پاکستان کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  آج  ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فائونڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس کی تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll