پاکستان
افغانستان سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو 21 دن کا ویزا دیا جائے گا : شیخ رشید
راولپںڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغانستان سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو اکیس دن کا آن ارائیول ویزا جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جن افغانیوں کےدستاویز ٹھیک ہیں ویزا دینے کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے غیرملکیوں کی آمد کے پیش نظر ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں، ہم نے 21دن کا ویز ادینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے کابل سے انخلا کیلئے تاریخی کرداراداکیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے فی الحال اسلام آبادکے دونوں ایئرپورٹ پر سہولت دی جائے گی ، 1480افراد کو طورخم بارڈر کےانٹری دی ہے ، چمن اورطورخم بارڈر کھلے ہیں تاہم کابل سے آنیوالے سفارتی اہلکاروں کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ رکھا ہے۔
افغانستان سے آنے والوں کے ویزے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ 3نئے ادارے 10دنوں میں وزارت داخلہ کے تحت کھل رہے ہیں، امریکی ، جرمن، برطانوی سمیت تمام ممالک کے ڈپلومیٹ کو21کا ویزا دینے کو تیارہیں اور جن افغانیوں کےدستاویز ٹھیک ہیں تو انھیں بھی ویزا جاری کریں گے ، طالبان نے یقینی دہانی کرائی گئی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے قونصلیٹ کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئےاستعمال کیا لیکن پاکستان کیخلاف سازشوں میں بھارت کو منہ کو کھانی پڑی، سی پیک کیخلاف سازش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔
اپوزیشن سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کیا کریں ،دنیا کی سیاست پشاورجارہی ہے یہ کراچی جارہے ہیں، اپوزیشن کو حکومت کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے، 2سال بعد الیکشن ہونے جارہے ہیں ،اللہ کی مدد شامل ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن ان سے نہیں ہارے گا،
شریف خاندان پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جب بولتا ہے تو مریم اورنواز خاموش ہوجاتےہیں، جب مریم اورنواز بولناشروع ہوتاہےتوشہبازشریف خاموش ہوتا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ اوورسیز کی ابھی ووٹر لسٹیں بنارہے ہیں ، وزیراعظم ہرمیٹنگ میں اوورسیزاورووٹنگ کی بات کرتے ہیں۔
فضل الرحمان کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے پاس اپوزیشن کی سیاست کی گنجائش نہیں ، فضل الرحمان کو مذہبی معاملات کو قومی کرداراداکرناچاہیے، پی ڈی ایم کیا ہے یہ ٹائی ٹائی فش ہے ،فضل الرحمان ملک کے اردگرد حالات میں قومی ذمہ داری اداکریں۔
شیخ رشید نے بلاول کے حوالے سے سوال پر کہا کہ بلاول کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا،بلال وہ سے دل کا رشتہ ہے،دل کی بات دکانداروں کےسامنے نہیں کرتے۔
افغانستان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ طالبان میں پڑھے لکھےلوگ ہیں آسٹریلیا اور لندن سے پڑھے ہوئےہیں ، 31تاریخ کے بعد افغانستان میں حکومت بنے گی، افغانستان کیساتھ 2686کلو میٹر بارڈر سیل ہے تاہم چمن اورطورخم بارڈر کھلا ہے۔
تجارت
پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی ہے۔
آئی ایم ایف کی جاب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد سے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔
علاقائی
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیاگیا
اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید پابندیاں عائد کر دی۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، لاہوراور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے،یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں مزید پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طبی عملے اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،پابندیوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبرتک ہوگا۔
8بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے، تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندوروں کو استثنی ہوگا۔
جبکہ صوبائی حکومت نے لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پرمکمل پابندی ہوگی،اینٹوں کے بھٹے، فرنس انڈسٹری کے کام بھی پر بندش ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں صرف 4بجے تک کام کریں گے،ریسٹورنٹس کو 4سے 8بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحل کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیا ہے،جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کو بھی آن لائن منتقل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری محکموں کو عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔
موسم
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
ٹیکنالوجی 20 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد