جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کے نشانے پر صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے:بلاول بھٹو

سکھر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ حکومت کے نشانے پر صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا کوئی مقابلہ کر سکتا ہے تو وہ ہم ہیں لیکن وہ دن دور نہیں ہے جب ہم اس ملک اور قوم کو اس حکومت سے نجات دلائیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کے نشانے پر صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے:بلاول بھٹو
حکومت کے نشانے پر صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے:بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست سے حکومت کو فائدہ پہنچ رہا ہےاگر یہ ہمارے طریقہ کار پر چلتے تو زیادہ کامیاب ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کو ناکام اور کامیاب نہیں کہہ سکتا، جلسے بارے میڈیا زیادہ بہتر بتا سکتا ہے، شاید جلسہ زیادہ کامیاب ہوتا اگر خواتین کو آنے کی اجازت دیتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو منتخب کرا کے ہم نے ایک طریقہ کار بتا دیا تھا، اگر باقی جماعتیں ہماری بات مان لیتیں تو پہلے پنجاب اور پھر وفاقی حکومت کو گھر بھیجتے, اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے۔ آج بھی اپنے دوستوں کو کہتے ہیں کہ آپ کو حکومت کو ہٹانے کا راستہ دکھا دیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو حقوق دیئے ہیں۔ ایسی سوچ اسلام سے پہلے تھی جو خواتین کو معاشرے میں جگہ نہیں دینا چاہتے۔ کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ شاید یہ وجہ ہوگی کہ ان کے جلسے کو کراچی والوں نے مسترد کیا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ باجوڑ فائرنگ میں پاکستان کے فوجیوں کو شہید کیا گیا، اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ہم سے برداشت نہیں ہوگا کہ کوئی ہماری فوج پر حملہ کرے طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

 

 

 

کھیل

معروف باکسر عامر خان کو ایک دن کے لیے کیپٹن کا اعزاز

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف باکسر عامر خان کو  ایک دن کے لیے کیپٹن کا  اعزاز

معروف باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج نے ایک دن کے لیے کیپٹن کے اعزازی عہدے سے نوازا ہے۔  

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  انہوں نے نوجوان باکسرز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیاں کھولنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

صوبہ سندھ کے علاقے میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سےمتعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والےنمونے سے ملتا جلتا ہے۔

یاد رہے کہ حکام کے مطابق اپریل میں ملک بھر کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا تھا کہ کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سکھر اور جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll