نیوزی لینڈ میں امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا،نیوزی لینڈ میں فائزر کی کورونا ویکسین لگوانے والی خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔
ویکسین سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ کاکہنا ہے کہ خاتون کی موت ویکسی نیشن کے بعد دل کے عضلات میں سوزش کے باعث ہوئی ہے۔جبکہ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے فوائد نقصانات سےزیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مزید پڑھیں : روس کا امریکہ سے افغانستان کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ
خیال رہے کہ رواں سال 25 جون کو فائزر اور موڈرنا کی کورونا ویکسینز سے متعلق وارننگ جاری کی گئی تھی، جس کے تحت ویکسینز نوجوانوں میں دل کے غیر معمولی امراض کا سبب بن سکتی ہیں۔
امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کہا تھا کہ وہ فائزر/بائیو این ٹیک (PFE.N) اور موڈرنا (MRNA.O) ویکسینز کی فیکٹ شیٹ میں ایک تنبیہہ فوری طور پر شامل کر رہا ہے، جو نوجوانوں میں دل کی سوزش سے متعلق ہے۔
امریکی ادارے سی ڈی سی کےمشیروں کا کہنا تھا کہ نو عمر اور نوجوانوں میں دل کی سوزش کا تعلق ممکنہ طور پر ویکسینز سے ہے، تاہم ان ویکسینز کے فوائد واضح طور پر اس خطرے سے کہیں بہت زیادہ ہیں۔سی ڈی سی کا کہناتھا کہ ویکسینیشن کے بعد دل کی سوزش والے مریضوں کی علامات عام طور سے ٹھیک ہو جاتی ہیں اور وہ صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
امریکا کے اہم ترین محکمے ہیلتھ اور ہیومن سروسز نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ یہ ویکسینز محفوظ اور مؤثر ہیں، اور دل کو لاحق ہونے والے مضر اثرات بہت زیادہ کمیاب (extremely rare) ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل




