پاکستان
اہم ترین سیکیورٹی گارڈ کے افغانستان میں چرچے ، یہ کون ہے ؟
کابل؛ امریکی انخلا کے بعد اسامہ بن لادن کا خصوصی سیکیورٹی گارڈ بھی دوبارہ افغانستان پہنچ گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں القاعدہ کے رکن محمد امین الحق کو جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ان کے آبائی شہر میں واپس آتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
محمد امین الحق مشرقی افغانستان کے تورا بورا پہاڑوں میں القاعدہ کےسابق رہنما اسامہ بن لادن کی موجودگی کے دوران ان کے محافظ دستے میں شامل تھے ۔
امریکی فوجوں کے افغانستان سے 20 سال بعد ہونے والے انخلا سے خطے میں کئی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں انسداد دہشت گردی کے عہدیدار کریس کوسٹا نے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو بتایا کہ امریکی افواج کے تیزی سے انخلا اور افغانستان میں طالبان کے عروج کے ساتھ میں سمجھتا ہوں کہ القاعدہ کے پاس ایک موقع ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔
تفریح
اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان
کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں اور وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40سے زائد شو میں پرفار م کر چکی ہیں
اے آر رحمان کی علیحدگی کے بعد ان کی گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کر دیا۔
معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی اے آر رحمان کے گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
موہنی ڈے اور ان کے شوہر مارک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے، ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔
کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں اور وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40سے زائد شو میں پرفار م کر چکی ہیں۔
گٹارسٹ موہنی کی طلاق اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی کے کچھ دیر بھی ہی سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں کچھ تو اس کو اے آر رحمان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ معاملہ کچھ تو گڑ بڑ ہے ۔
کھیل
آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟
بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے
عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے باعث نئی رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کر دہ یٹرز کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں ،جبکہ بھارتی بلے باز تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے 69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں، اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین پوزیشن ہے۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھےنمبر پہنچ گئے ہیں، جبکہ قومی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔
ٹی20باؤلرزرینکنگ
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلےسری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں، حارث رؤف ٹاپ ٹوئنٹی میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔
ٹی 20 آل راؤنڈرزرینکنگ
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری کی دوسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، جبکہ کی ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار