جی این این سوشل

پاکستان

سید علی گیلانی کا انتقال ، آرمی چیف ، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سید علی گیلانی کا انتقال ، آرمی چیف ، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس
سید علی گیلانی کا انتقال ، آرمی چیف ، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ  نےسیدعلی گیلانی کےانتقال پراظہارافسوس کیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ   نے اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیرکی آزادی کےسرخیل سیدعلی گیلانی کی ناگہانی وفات پرگہراصدمہ پہنچا، سیدعلی گیلانی جدوجہدآزادی کشمیرکےسرکردہ لیڈرتھے۔ انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی نےپوری زندگی جدوجہدآزادی کشمیرکیلئےصرف کی،سیدعلی گیلانی کی جدوجہدبھارتی قبضےکیخلاف عملی مثال تھی،سیدعلی گیلانی کاخواب،مشن کشمیریوں کےحق خودارادیت تک زندہ رہےگا۔

 وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر  پر پیغام میں لکھا کہ سیّد علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان افسوس کا اظہار کرتا ہے، وہ تشدد کے باوجود کشمیر کی آزادی کی تحریک میں صدا بلند کرتے رہے۔ وہ قابض انتظامیہ کی طرف سے گھر پر نظر بند ہونے کے باوجود کشمیر کے حقوق کے لیے لڑتے رہے۔ اللہ پاک ان کی روح کو سکون عطا فرمائے اور آزادی کے خواب کو حقیقت بنائے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ  حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج او غم کااظہار کرتا ہوں، لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری؛ کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ کاش مقبوضہ وادی جا سکوں اور گیلانی صاحب کی تدفین میں شامل ہوسکوں۔ پوری کشمیری قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سید علی گیلانی کی وفات پر شدید اظہار رنج وغم اور افسوس  کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بطل حریت سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں وکشمیر کا ایک تاریخ ساز عہد تمام ہوا،سربلند سرخرو سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق اداکیا ۔ انہوں نے کہاکہ مرد آہن سید علی گیلانی ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا انقلاب آفریں نعرہ بلند کرتے سفرآخرت پر روانہ ہوئے ، وہ ایک عظیم مجاہد، پختہ نظریاتی وابستگی کا چراغ، باعمل وباکردار صاحب بصیرت قائد تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے ،تمام عمر آزادی جموں وکشمیر کا پرچم تھامے رہے، مرد درویش نے حریت کی ایک تابناک تاریخ رقم کی ، زنداں ، جھوٹے مقدمات، جبرواستبدادکا کوئی ہتھکنڈا ان کے عزم صمیم کو متزلزل نہ کرسکا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے۔ سید علی گیلانی کی زندگی جہدِ مسلسل کا ایک استعارہ تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیّد علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے، سید علی گیلانی مرحوم نے آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی۔سید علی گیلانی جیسے بہادر اور جرأت مند رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ، سید علی گیلانی کی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حوالے سے عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ٹویٹر پر لکھا کہ سیّد علی گیلانی گزشتہ اور اس صدی کےعظیم مجاہدآزادی، سب سےبڑے پاکستانی اور دنیا بھر کےحریت پسندوں کےلیےامید و حوصلےکا مرکز تھے۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان آج اپنے سب سے وفادار بیٹے سے محروم ہوا ہے۔ بھارتی سامراج کے سامنے ان کی جدوجہد تاریخ میں ایک ضرب المثل کے طور پر ہمیشہ موجود رہے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم خان نیازی اور صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے بھی سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

جرم

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک

صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کو میجر محمد حسیب کی قیادت میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پرعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے بھیجا گیا تھا دہشت گرد ہرنائی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے تاہم اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی سب سے اگلی گاڑی دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نوراحمد بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاکستان کی سیکورٹی افواج نے بلوچستان کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اورہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔

دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

آج اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قوم کی جانب سے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانی دینے پر میجرمحمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کو سلام پیش کیا ۔

انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ بگٹی میں 90  غیرحاضر اساتذہ معطل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ 

بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll