راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے مناسبت سے مختصر دورانیے کی ایک اور ویڈیو جاری کی گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اور مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ یوم دفاع اور شہداء پر اپنے شہداء، غازیوں، ان کے خاندانوں کے جذبے کو سلام۔ شہداء، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام۔ انہوں نے ٹویٹ میں شہدائے پاکستان، ہمارا فخر کے الفا ظ بھی لکھے ۔
Defence & Martyrs’ Day
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 4, 2021
ایک رستے پہ ہوں سب یہ پیر و جواں
عزم ھوں بے لچک حوصلے ہوں جواں
ہم تیرے ھم قدم ہم تیرے ھم زباں
اے زمین وطن مادر مہربان#6September#ShuhadaKoSalamhttps://t.co/DRfJ7vo6dV
"اے زمین وطن مادر مہربان " کے نام سے نغمے میں وطن سے محبت کا اظہار نے حد خوبصورتی سے کیا گیا ہے، اس نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی ، عابدہ پروین ، سجاد علی سمیت دیگر گلوگاروں نے گایا ہے۔
یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس سے پہلے بھی مختصر دورانیے کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں غازیوں ، شہدا اور ان سے جڑے رشتوں کے جذبات کی عکاسی کی گئی ہے۔ پاک فوج یوم دفاع و شہدا کے مناسبت سے اس ہفتے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 3 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 33 منٹ قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 2 گھنٹے قبل