علاقائی
رحیم یارخان: قومی شاہراہ پر حادثہ ، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
رحیم یار خان:قومی شاہرا ہ پر میانوالی قریشیاں کے قریب تیزرفتار ٹرالر اور رکشے میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ٹرالر کی غفلت کے باعث پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تجارت
گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کرے گی
گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، مذکورہ کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خرداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، گندم خریداری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ ہوں گے۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔
کمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع 25-2024 کے لیے گندم کی پالیسی کی سفارشات تیار کرے تاکہ خریداری کو حتمی شکل دی جا سکے۔
یہ پالیسی اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام متعلقہ امور جس میں امدادی قیمت، وفاقی حکومت اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات، گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔
علاقائی
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع
ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تجارت
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2562 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز