دہشت گردی کےخاتمےکیلئےہماری افواج اورعوام نےبےپناہ قربانیاں دی ہیں: صدرمملکت
راولپنڈی: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن درحقیقت پاکستان میں امن ہے، دہشت گردی کےخاتمےکیلئےہماری افواج اورعوام نےبےپناہ قربانیاں دی ہیں۔


جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب ہوئی، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےافغان امن کیلئےدنیاہماری کوششوں کوحقیقت کی نظرسےدیکھےگی، افغانستان میں امن درحقیقت پاکستان میں امن ہے، افغانستان کےساتھ سرحدپرباڑلگاکرمغربی سرحدکومحفوظ بنادیا۔دہشت گردی کےخاتمےکیلئےہماری افواج اورعوام نےبےپناہ قربانیاں دی ہیں۔
صدرمملکت نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہیں، پاکستان خطےمیں امن کاخواہاں ہے۔ کشمیریوں کی اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے، اس خطےکی ترقی کاراز کشمیرکےمنصفانہ حل میں ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتےہیں۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سےہمارےہمسائےنےہماری آزادی کودل سےتسلیم نہیں کیا، بھارت نےہرموقع پرپاکستان کونقصان پہنچانےکی کوشش کی، آزادی کےبعدہی پاکستا ن کوبھارتی جارحیت کاسامناکرناپڑا،ہمارےشہداہمارافخرہیں،ہمارےسروں کےتاج ہیں،56سال پہلے مسلح افواج اور قوم دشمن کےخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی، پاکستان کابچہ بچہ ملک کیلئےجان دینےکیلئےتیارہے، جنگ ستمبرمیں ہم نےدشمن کےناپاک عزائم کوناکام بنایا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 5 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل





