اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کو ٹیکنالوجی کا کچھ نہیں پتا،اگر جدیدٹیکنالوجی نہیں لائیں گےتوپیچھےرہ جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات نہیں چاہتیں،نواز شریف یا آصف علی زرداری نے کبھی اصلاحات کی بات نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اصلاحات پر راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوانتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک باربھی دھاندلی کےبغیرالیکشن نہیں جیتی،ن لیگ کی سیاست اپنےخلاف عدالتی فیصلوں کےالتواتک محدودہوچکی ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اگرالیکشن شفاف ہوجائیں توشریف فیملی کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،اپوزیشن کواصلاحات کیلئےتجاویزدینےمیں کوئی دلچسپی نہیں،اس سےزیادہ نااہل اورنالائق اپوزیشن پاکستانی تاریخ میں نہیں دیکھی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں نیشنل کونسل برائے طب کے ممبران کی منظوری دی گئی ہے، پاکستان میڈیکل کمیشن کےملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک کی منظوری بھی دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 31 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان جوائنٹ سیکیورٹی کمیشن کا قیام عمل میں آیا ہے اور یہ وزیر اعظم کے دورہ ازبکستان کے نتیجے میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بہت گہرا سیاسی اور اسٹریٹیجک تعلق قائم ہے۔

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 3 گھنٹے قبل

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار،انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 6 گھنٹے قبل

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر کی طبیعت ناسازی کے باعث کل تک ملتوی
- 8 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
- 7 گھنٹے قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین اہم شراکت دار، تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چین
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 5 گھنٹے قبل