پاکستان
پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں وتبادلے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی : پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں ۔لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کور کمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار نہیں کریں گے ، سہیل شاہین
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی ،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر مقررکردیا گیا تھا۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
پاکستان
پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینیں بحال کر دیں
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی
پاکستان ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین رابطہ بحال کر دیا، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے بتایا کہ آج جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہے، بولان میل بھی اپنے مقررہ ایام میں ٹائم ٹیبل کے مطابق چلے گی، فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا۔
یاد رہے کہ محکمہ ریلویز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس معطل کی تھی۔
9 نومبر بروز ہفتے کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
تفریح
فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟
سوشل میڈیا پر مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا،جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے
مشہور پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل کو شوبز انڈسٹری میں ایک پسندیدہ جوڑے کے طور پر جانا جاتا ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت اور تعریف کا کھلے عام اظہار کرتے ہیں،اور مداحوں کے ساتھ اپنی محبت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں، تاہم اس مرتبہ مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا جنہوں نے ان کی ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ثناء فیصل نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ منائی تھی، تاہم ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی اصل سالگرہ ایک ماہ بعد ہے، ثناء فیصل نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کی محبت کو دکھاوا کہا ہے وہ جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان