کابل: دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہےکہ طالبان اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار نہیں کریں گے ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہےکہ طالبان امریکہ کیساتھ ایسے تعلقات کے قیام کا خیرمقدم کرتاہے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوں۔افغانستان کی تعمیر نو میں امریکا کے ممکنہ کردار کابھی خیر مقدم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں : جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کو بڑا دھچکا
سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار نہیں کریں گے۔ خطے کے تمام ممالک،تمام ہمسایہ ممالک اور تمام ایشیائی ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
دوسری جانب افغان طالبان نے نئی حکومت کا اعلان کر دیا ہے، ملا حسن اخوند وزیر اعظم اور ملاعبدالغنی نائب وزیراعظم ہوں گے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 3 hours ago

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 2 hours ago

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 3 hours ago

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 2 hours ago

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 3 hours ago

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 13 hours ago

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 14 hours ago

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- an hour ago

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- 13 minutes ago
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 11 hours ago

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 11 hours ago

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 11 hours ago