پاکستان کو افغانستان کےاندرونی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہئیے : مریم نواز
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے ۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت صرف پنجاب میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ناکام ہوئی ہے، ملک میں تبدیلی ضرور آئے گی، جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے عوام کی جان چھوٹے گی۔ جتنی بھی پارٹیاں لے آئیں لیکن اگر کوئی پارٹی عوام کی نمائندہ یا منتخب کردہ نہیں ہو گی تو یہی حال ہو گا۔
مریم نواز نے کہاکہ ایون فیلڈ کیس انتقام پر مبنی ہے، عدالت اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئں کہ میرے خلاف کیس کیسے بنے۔ مریم نواز نے پیپلز پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔
افغانستان سے متعلق ان کاکہنا تھا کہ ہمیں افغان بہن بھائیوں کےفیصلےکوتسلیم کرناچاہیے، اور ہر قسم کی مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔
قبل ازیں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئےمریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔مریم نواز نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ میرے وکیل امجد پرویز نے بیماری کے باعث مزید پیروی سے معذرت کرلی، نیا وکیل کرنے کے لیے ایک ماہ کو وقت درکار ہے، ایون فیلڈ ریفرنس کے میرٹ پردلائل سے قبل کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔معزز عدالت نے مریم نواز کو نیا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 12 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل



