جی این این سوشل

تفریح

سدھارتھ کے بعد مداح شہناز کا سہار بن گئے

ممبئی : بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے ونر سدھارتھ کی اچانک موت کےبعد شہنا کا سہارا بننے کے لیے ان کے مداح میدان میں آگئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویڈیوز میں بھی شہناز کو ٹوٹے اور بکھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
ویڈیوز میں بھی شہناز کو ٹوٹے اور بکھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

اپنی محبت سے بچھڑ جانے کے بعد شہناز گل ابھی تک مداحوں کےسامنے تو نہیں آئی لیکن ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، شہناز گل کو انسٹاگرام پر  9 اعشاریہ 6 ملین یعنی نوے لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے فالو کرلیا ہے ۔

شہناز گل کے فالوورز کے بڑھنے کی وجہ سدھارتھ شکلہ کی اچانک موت ہے ، رپورٹ کے مطابق اس مشکل وقت میں شہناز کا ساتھ دینے سدھارتھ شکلہ کے مداحوں نے بھی انہیں فالو کرنا شروع کردیا ہے ، مداحوں کا کہنا ہےکہ سدھارتھ کے بچھڑ جانے کے بعد وہ اب شہناز میں ہی سدھارتھ کو دیکھتے ہیں  اور وہ یہ جانتے ہیں کہ اس وقت شہناز بکھر گئی ہیں اور ان سب کی اسے کتنی ضرورت ہے ۔

شہناز گل کو سدھارتھ کی موت کے بعد صرف ایک بار دیکھا گیا ہے جب ہو اداکار کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچی تھی ان ویڈیوز میں بھی شہناز کو ٹوٹے اور بکھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

کھیل

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی  ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے ۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں،بھارت کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلنگ میں شاہین آفریدی کا 3 درجے ترقی کے ساتھ 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کلسنٹنٹ اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف سمیت چیف کیوریٹر آغا زاہد سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر آغا زاہد نے پچز کے حوالے سے بریفنگ دی،اینڈی ایٹکنسن نے پچز کا تفصیلی معائنہ کیا،گراونڈ اسٹاف کو پچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

وفاقی حکومت نے گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی شہباز شریف کے حکم پر بنائی گئی۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) میاں مشتاق کریں گے۔

کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم درآمد سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی۔

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ 

سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، کمیٹی وزارت تجارت اور نگران حکومت کے درآمدگی فیصلے کی جانچ بھی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی انکوائری میں نیب کا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک نیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll