پاکستان
کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش
کراچی : کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری ، رات گئے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں درمیانے درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی،گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن ، یونیورسٹی روڈ، نیپاچورنگی، سفاری پارک، شاہراہ فیصل اور گورا قبرستان، ڈیفنس ڈیفینس، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بادل برسے۔شہر بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعدپانی کھڑا ہوگیا ۔
بارش کا سلسلہ آج دن بھر اور کل بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج بھی موسم جزوی ابر آلود رہے گا،سمندری ہوائیں بند ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوری آباد سے بحیرہ عرب تک بارش برسانے والے بادل کا سلسلہ موجود ہے جبکہ تیز بارش کراچی کے اوپر سپر سیل کی وجہ سے ہوئی۔ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے، بارش کی صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔
محکمہ موسمیات نے کراچی ، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،تھر پارکر، عمرکوٹ،سانگھڑ، میر پور خاص بدین اور ٹھٹھہ میں 9 سے 11 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
پاکستان
آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
وکیل صفائی سرداررازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا،شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمودنے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
موسم
شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔
علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان