جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی  کا  کورونا کا  پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے   کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی  کا  کورونا کا  پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
این سی او سی  کا  کورونا کا  پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(  این سی او سی) کا اجلاس  ہوا جس میں  کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا ،  کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے 24 اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔مختلف صوبوں کے 24 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں 15 ستمبر تک توسیع  کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ   متاثرہ اضلاع میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی برقرار  رہے گی ، متاثرہ اضلاع میں جم ،تعلیمی ادارے اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد26ہزار497ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ94ہزار198ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  مزید 84 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4062 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تندورپرروٹیاں لگانے کی تصاویر وائرل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی  تندورپرروٹیاں لگانے  کی تصاویر وائرل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تندورپرروٹیاں لگانے کرغستان پہنچ گئے ۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی۔دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

 سابق وفاقی وزیر داخلہ کی تندورپرروٹی لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزدکردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف  نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

پہلے شیر افضل مروت پھر صاحبزادہ حامد رضا جبکہ اب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے جھنگ سے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نامزدکردیا، جس کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تحریری طور پر بھی آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کا معاملہ قائد حزب اختلاف  شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی ، سینیٹر شبلی فراز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا ، جس کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا ۔ 

سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کسی بھی کمیٹی چیئرمین شپ سے معذرت کرلی تھی جبکہ وہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کرنے والوں میں شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll