جی این این سوشل

تفریح

عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ، مداحوں سے دعا کی اپیل

کراچی : پاکستان کے  سینئر کامیڈین ، اداکار عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ، انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمر شریف کی طبیعیت ناساز
عمر شریف کی طبیعیت ناساز

جی این این کے مطابق پاکستان کے نامور کامیڈین عمرشریف نے ایک  ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ  میری بیماری کا بہتر علاج امریکہ میں ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ"  میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے شوکت خانم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملا، آ پ نے مجھے جب بھی کال کی ہے میں نے آپکی آواز پر لبیک کہا ہے،  مجھے یقین ہے کہ عمران خان میری آواز پر بھی لبیک کہیں گے۔

پاکستان کے سینیئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے ۔ سوشل میڈیا سائٹ پر عمر شریف  کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

عمر شریف کی اہلیہ نے ایک اور پوسٹ میں  لکھا ’’میں زرین عمر اور جواد عمر حکومتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم صرف یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عمر اور ان کے اہلخانہ نے حکومت اور کسی ادارے سے مالی امداد کی درخواست نہیں کی۔ ہم عمر شریف کا ویزا جلد سے جلد حاصل کرنے کے لیے مدد مانگ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمر شریف کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں ، وہ گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔

پاکستان

‏پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

‏پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (‏پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگیا، سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، جب کہ پشاورہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف جب کہ اسپیکر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 3.4 فیصد کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں  3.4 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اپریل میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


ادارہ شماریات نے بتایا کہ شہری مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں دیہی مہنگائی 0.9 فیصد کم ہو کر 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ  اپریل میں دیہی افراط زر میں 0.9 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور یہ 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔


ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا، جسٹس بابر ستار کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی درخواست پر ساعت کی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجیے گا۔

بعدازاں عدالت نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سمیت 4 اداروں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، اور ایف آئی اے کی درخواستیں 5،5 لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll