لاہور: ایم اے او کالج میں طالبہ ہراسگی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق لیکچرار پہ الزام لگانے والی طالبہ اپنی شکایت سے دستبردار ہوگئی ہے،طالبہ نے تحریری طور پر محکمہ ہائر ایجوکیشن میں درخواست جمع کرادی ہے۔
طالبہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے لیکچرار نے حراساں نہیں کیا، ہم ایک دوسرے کے ساتھ موبائل میسجز پر رابطے میں تھے، جو کچھ ہوا وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔
طالبہ نے کہا ہے کہ میڈیا پہ چلنے والی خبریں میرے لئے پریشان کن ہیں۔براہ کرم اس معاملے کو ختم کیا جائے میں مزید کارروائی کی خواہاں نہیں۔اگر محکمہ ضروری سمجھے تو لیکچرار کا تبادلہ کردے۔
دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیکچرار کا ایم اے او کالج سے تبادلہ کردیا گیا،لیکچرار کو فوری طور پر محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں گئیں۔
اس سے قبل ایم اے او کالج کی طالبہ نے کالج لیکچرار پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ سائیکالوجی کی ایک طالبہ نے کالج انتظامیہ کو تحریری طور پر شکایت کی اور کہا تھا کہ اسے اور اس کی ساتھی طالبہ کو ایک لیکچرار کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔
طالبہ کا کہنا تھا کہ لیکچرار کی جانب سےکہا گيا کہ نمبر لگوانے ہیں تو باہر ملاقات کریں ، نازیبا پیغامات بھی بھیجے گئے۔
واضح رہےکہ ایم اے او کالج میں پہلے بھی ایک لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، انکوائری میں لیکچرار کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا لیکن پرنسپل نے بےگناہی کا لیٹر جاری نہ کیا، بعد ازاں انگریزی کے لیکچرار نے خودکشی کرلی تھی۔

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 15 گھنٹے قبل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 13 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 15 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 10 گھنٹے قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 13 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 15 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 11 گھنٹے قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 14 گھنٹے قبل









