جی این این سوشل

دنیا

یو اے ای جانیوالوں کیلئے  خوشخبری ، بڑی پابندی ختم 

دبئی: متحدہ عرب امارات  نے  کہا ہے کہ  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )سے منظورویکسین لگانے والے شہری یواے آسکتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو اے ای جانیوالوں کیلئے  خوشخبری ، بڑی پابندی ختم 
یو اے ای جانیوالوں کیلئے  خوشخبری ، بڑی پابندی ختم 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  متحدہ عرب امارات نے ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ  ویکسین لگوانے والے  رہائشی ویزا ہولڈرزکے داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے،اس فیصلے کا اطلاق   12 ستمبر سے ہوگا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان، بھارت ،بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سےرہائشی ویزاہولڈرزآسکتے ہیں تاہم رہائشی ویزاہولڈرز کو 48 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا اور بورڈنگ سے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

وہ ممالک جن کے رہائشی 12 ستمبر سے متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں  ان میں  بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویت نام ، نامبیا ، زیمبیا ، جمہوری جمہوریہ کانگو ، یوگنڈا ، سیرالیون ، لائبیریا ، جنوبی افریقہ ، نائیجیریا اور افغانستان شامل ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے واپسی کے لیے منظوری لینا ضروری ہے ، اور مختلف پی سی آر ٹیسٹ لیے جائیں۔

پاکستان

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کوسراہاہے۔

ریاض میں وفاقی وزراء اوروزارتوں کے دیگرحکام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے انتھک کام کرناضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سلسلے میں سست روی کی کوئی گنجائش نہیں اورہمیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے پاکستان میں سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے معاملے پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، ہمارے ملک میں 10 کھرب روپے کا ٹیکس مارکیٹ میں زیر گردش ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے، ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزرائے صحت کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی دستک ان کی دہلیز پر پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسولین وافر مقدار میں موجود ہے، انسولین، شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات مریضوں کے گھروں میں پہنچانے کا مکینزم وضع کر لیا ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی مریضوں کے گھروں تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ کلینکس آن ویلز کے ذریعے عوام کو تنگ علاقوں اور دیہی آبادیوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے امور پر گفتگو کی گئی اور نان کمونیکیبل ڈیزیز پروگرام سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی اسکریننگ اور دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll