جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی
ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں    مزید 82 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3480کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں اموات کی مجموعی تعداد26ہزار662ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ ایک ہزار367ہوگئی ہے ۔  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح5.50فیصدرہی۔

 

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ11ہزار 808ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 198aافراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  4 لاکھ43 ہزار 521 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 116 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 67 ہزار782 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5225 افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار549 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 342 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 2 ہزار347 جبکہ اموات کی تعداد886تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 150 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ179افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد33 ہزار210 ہوچکی ہے جبکہ 716 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

 

دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  اپنے عہدے سے مستعفی

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرنا تھا،ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا،استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد : جے یو آئی ایف کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہم اسمبلی میں بیٹھ کر بھی قانون نہیں بنا سکتے ۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات جیتنے والے جیت کر پریشان ہیں جبکہ ہارنے والے ہار کر بھی پریشان نہیں ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی دن میں آزاد ہوئے جبکہ بھارت آج کہاں کھڑا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کا حال پوری دنیا کے سامنے ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی پوری آزادی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ان کےمَوقِف کی حمایت کرتا ہوں ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 500 روپے کم ہو کر 243,900 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 244,400 روپے تھی۔

 سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 209,534 روپے سے کم ہو کر 209,105 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,072 روپے سے کم ہو کر 191,680 روپے ہو گئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،337 ڈالر سے کم ہوکر 2،335 ڈالر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll