لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔بارش سے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔


تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں رات دو بجکر 41 منٹ پر گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی جو کئی گھنٹے جاری رہی ، مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔
گلبرگ، والٹن، دھرم پورہ، غازی آباد ، کینال روڈ گڑھی شاہو مال روڈ کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ لکشمی چوک میں 101 اور فرح آباد میں 99 ملی میٹر ، جیل روڈ پر 95 اور پانی والا تا لاب پر94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ تیز بارش کے ساتھ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ۔ بند روڈ سمن آباد ملتان روڈ اقبال ٹاؤن اور فیروز پور روڈ کے علاقوں میں بجلی غائب رہی ۔
لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پنجاب میں بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے دوروز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے میں وقفے وقفے سے بارش کا سپیل جاری رہے گا، ایئر پورٹ اور اطراف میں اب تک 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا تیسرا سپیل صبح نو بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔ نہوں نے ہدایت کی ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسیٔ آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل






