گزشتہ تین برسوں میں پاکستان نے اندرونی و بیرون محاذ پر کئی کامیابیاں حاصل کیں:صدرمملکت
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان نے اندرونی و بیرون محاذ پر کئی کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں سے کورونا وباء کا موثر مقابلہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمان میں صدر کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود تھے، ان کے علاوہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیرکے صدر، سروسز چیفس اور مختلف ممالک کے سفیراور چاروں صوبوں کے گورنرز بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملکی ترسیلات زر19.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بہتر کارکردگی کے حوالے سے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور دنیا بھر میں چوتھی بہترین سٹاک مارکیٹ قرار پائی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کاروبار شروع کرنے میں آسانی کے حوالے سے 28 درجے بہتری آئی ہے جب کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زائد ٹیکس محاصل اکٹھے کیے، تمام اعدادو شمار سرمایہ کاروں اور عوام کی جانب سے حکومت پر مکمل اعتماد کا مظہرہیں۔
عارف علوی کا کہناتھا کہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کیلئے خصوصی ہاؤسنگ سکیم شروع کی گئی۔ حکومتی ترغیبات کے باعث تعمیراتی شعبے میں 47ارب مالیت کے منصوبے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے باعث آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے متعدد پروگرامز کا اجراء کیا جاچکا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھاکہ اب تک 17 لاکھ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ہے،حکومتی کارکردگی اور کامیابیوں کو شور شرابے کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔
صدر عارف علوی کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کیا اور بعد ازاں بائیکاٹ کر کے ایوان سے چلے گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 6 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 2 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 34 منٹ قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 3 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 32 منٹ قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 5 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 2 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 2 گھنٹے قبل