افغانستان کی فضائی حدود سے گزرنے اور داخل ہونے والے جہازوں کیلئے نیاہدایت نامہ جاری
سول ایوی ایشن نے افغانستان کی فضائی حدود سے گزرنے اور داخل ہونے والے جہازوں کے لئے نیاہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی فضائی حدود سے گزرنے اور داخل ہونے والے جہازوں کے لئے نیاہدایت نامہ جاری کردیا گیا، ہدایت نامہ کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی عدم دستیابی کے باعث طیاروں کے درمیان فاصلہ رکھنا ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تین مختلف نوٹس ٹو ائیر مین جاری کردیا ، نوٹم عالمی ہوابازی کی تنظیم کی گائیڈلائن کے مطابق جاری کیاگیا ہے۔
جاری نوٹم کے مطابق کابل ائیر اسپیس میں دوجہازوں کے درمیان پندرہ منٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا،جہازوں کے درمیان فاصلہ بغیر کسی دشواری کے افغان فضائی حدود سے گزرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے ، جہازوں کے درمیان پندرہ منٹ کے فاصلے سے کابل آمد اور روانگی میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے، افغان ائیر اسپیس میں داخل ہونے والے طیارے کابل ایف آئی آر پر عمل درآمد لازم کر یں۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کابل کے پرائمری ریڈار اور سیکنڈری ریڈار مکمل طور پر فعال ہیں ، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو کے وضع کردہ اسٹینڈرڈ پروسیجر پر عمل کر نا لازمی ہوگا ، ہنگا می صورتحال میں طیارے کو بلندی سے نیجے لاتے وقت عالمی تنظیم اکاو کے قوانین 444 پر عمل کرنا ہوگا۔

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 6 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 21 منٹ قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل