جی این این سوشل

دنیا

چین کا  طالبان حکومت کیلئے بڑی امداد کا اعلان

کابل : چین نے افغان طالبان حکومت  کیلئے  ڈیڑھ کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین کا  طالبان حکومت کیلئے بڑی امداد کا اعلان
چین کا  طالبان حکومت کیلئے بڑی امداد کا اعلان

تفصیلات کے مطابق چین کے ایلچی وانگ یو نے  طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ  مولوی امیر خان متقی سے ملاقات  میں اور  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے لکھا کہ  عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر اللہ متقی سے افغانستان کے لیے چین کے خصوصی ایلچی وانگ یو نے اہم ملاقات کی ہے،  ملاقات میں چین کے ایلچی برائے افغانستان وانگ یو نے نئی حکومت کے قیام پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کی جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ  اس موقع پر چین کے ایلچی وانگ یو نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی مالی امداد کی فراہمی سے آگاہ کیا ۔اس کے علاوہ کورونا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں   بھی دیں ۔

ڈاکٹر محمد نعیم  کے مطابق  چین کے خصوصی ایلچی نے اس ملاقات کے دوران  افغانستان کے ساتھ انسانی، معاشی، سیاسی تعاون اور تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے عبوری  وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے چین کی مالی امداد پر شکریہ ادا  کیا،ان کا کہنا تھا کہ  چین اور افغانستان ہمسائیہ ممالک ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ ہفتے  چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان، ایران اور تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے ہم منصبوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران افغان شہریوں کے لیے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کی پیشکش کی تھی۔

پاکستان

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی۔ 

ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ابراہیم رئیسی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

کراچی اور لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی  گزشتہ روز جاری کر دیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے باعث شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی، آج تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے، تاہم پنجاب اور کراچی کے سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے ۔ 

واضح رہے کہ  ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی  بند ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش

بارش ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ،بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل پھر برس پڑے، صوبے کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئ۔

لاہور میں جوہڑ ٹائون، فیروز پور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، اچھرہ، چونگی امرسدھو، اسلامپورہ سمیت دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ 

لاہور کے علاوہ جڑانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کامونکی،  مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، صفدر آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

بارش ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کے باعث حالیہ دنوں میں بڑھنے والی گرمی کا زور ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا، بارش کے ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران تجارتی معاہدوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارت معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدوں پر ممکنہ پابندیوں کا فوری جائزہ نہیں لے رہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاہ میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز دورے کے پہلے دن پاکستان اور ایران کے درمیان 8 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll